محمد زبیر

شہبازشریف کی ن لیگ میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں’ محمد زبیر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی ن لیگ میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے دوران طے ہوا تھا اداروں کی نجکاری کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، نگران حکومت میں نجکاری کے حوالے سے کچھ کام ہوا تھا، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کبھی بھی نجکاری سے متعلق بات نہیں کرتے۔

عبدالعلیم خان سے پوچھنا چاہیے ان کے پاس پلان کیا ہے، نجکاری کے حوالے سے حکومت کی کلیئریٹی نہیں ہے، مجھے نہیں لگ رہا کہ اس سال پی آئی اے کی نجکاری ہوگی۔سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ مین سرکلرڈیٹ ختم کرکے بوجھ پھر عوام پر ڈالا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نینوازشریف کی پارٹی کوجوائن کیا تھا، جب تک شہباز شریف کی (ن) لیگ ہے اس میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں۔محمد زبیرکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنا سب کچھ بھائی کے لیے لوز کر دیا ہے، قائد ن لیگ کی سیاست یاد رکھی جائیگی۔