شہبازتتلا قتل کیس 247

شہبازتتلا قتل کیس، گرفتارایس ایس پی کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلا کیس میں گرفتار ایس ایس پی مفخرعدیل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ایس ایس پی مفخر عدیل کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ شہباز تتلا کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پولیس نے بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ پراسیکیوشن نے بتایا کہ مفخر عدیل پر شہباز تتلا کو قتل کرنے کا الزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے درج کر رکھا ہے-

مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مفخرعدیل نے متقول شہباز کو اغوا کے بعد قتل کیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں اغوا کرنے کی فوٹیج منظرعام پر آئی ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ملزم کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں