لاہور( رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ خدیجہ سلیم نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے کے لئے والد کو رو، رو کر منایا ،میں اس وقت نویں کلاس میں تھی تو والدکو بتایا تھا کہ مجھے اداکاری کرنی ہے تو انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ یہ بات منہ سے بھی نہنکلے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ والدنے کہا کہ بالکل خاموش رہنا کوئی اداکاری نہیں کرنی ورنہ ہماری بے عزتی ہوجائے گی۔جب والدنے بہت ڈانٹا تو لوگوں کو بتایا کہ انٹیریئر ڈیزائنر یا ایونٹ پلانر بن جائوں گی۔
خدیجہ سلیم نے کہا کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا شوق تھا، جب کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا تو بہت روئی، تہجد کی نماز میں دعائیں کرتی تھیں، اللہ سے کہا تھا کہ میں ناکام نہیں ہوسکتی، میرے پیچھے چھوٹا بھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں صرف روتی تھی پھر والد مان گئے اور وہ خود میرے ساتھ آڈیشن کے لیے گئے۔اداکارہ نے کہا کہ والد مجھے سپورٹ کرتے ہیں اور ڈرامے کے سین دکھا رہے ہوتے ہیں جب وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آج سین کم ہے تو ان سے کہتی ہوں کہ یہ نہ پوچھا کریں مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میرے سین کم ہیں۔









