ہما علی

شوبز میں کام حاصل کرنے کیلئے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا‘ ہما علی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی خوبرو اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبز میں کام حاصل کرنے کے لئے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا ، کامیابیوں کے جس سفر کی جانب گامزن ہوں اس میں میرے والدین کی خصوصی دعائیں شامل ہیں ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میری ابتداء فلم سے ہوئی تھی اور بعد میں اسٹیج کی طرف آئی جہاں مجھے پرستاروں کی جانب سے بے پناہ محبت ملی ۔ شہرت کے لئے شارٹ کٹ راستہ استعمال کرنے کی قائل نہیں رہی ،محنت سے سفر ضرور لمبا ہوتا ہے مگر اس میں انسان کی عزت ضرور محفوظ رہتی ہے ۔

ہما علی نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میری حدود کیا ہیں اور اگر میں حدود سے باہر نکلوں گی تو اس سے یقینا زندگی میں مشکلات پیدا ہوں گی ۔