عائزہ خان اور دانش تیمور 203

شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 7 سال مکمل، کیک کاٹنے کی ویڈیو شیئر

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 7 سال مکمل ہوگئے۔شادی کی سالگرہ پر عائزہ خان نے دانش تیمور کے ساتھ کیک کاٹتے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ 7 سال کیسے گزر گئے، میں دعا کرتی ہوں کہ ہم ساری زندگی ایسی ہی خوشگوار زندگی گزاریں۔

دوسری جانب دانش تیمور نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ بیشمار محبتوں میں اکھٹے ہوئے 7 برس مکمل ہوگئے۔عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی ،ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں