پیانگ یانگ (رپورٹنگ آن لائن)عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آرکے)کی ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگرجنوبی کوریا اپنی دشمنی کی پالیسی ختم کرتا ہے تو پیانگ یانگ دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔
سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق ورکرز پارٹی آف کوریا کی مرکزی کمیٹی کی وائس ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹرکم یو جونگ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر سیول پیانگ یانگ کے خلاف اپنی دشمن پالیسیاں ختم کرتا ہے توہم جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے قریبی روابط کو دوبارہ برقرار رکھنے اور اس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور ترقی کے بارے میں تعمیری بات چیت پر آمادہ ہیں۔
کم نے ان خیالات کا اظہارجنوبی کوریا کے صدر من جے ان کی جانب سے چند روز قبل دی گئی تجویز کے جواب میں کیا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے76 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے من نے جزیرہ نما کوریا کی 53-1950 کی جنگ کرنے کے لیے سیاسی اعلان کا مطالبہ کیا۔کم ، جو ڈی پی آر کے کے اعلی رہنما کم جونگ ان کی چھوٹی بہن ہیں ، نے کہا کہ یہ تجویز ایک دلچسپ اور قابل تعریف خیال ہے جس کا مطلب جنگ بندی کی غیرمستحکم حالت کاحقیقی طورپر خاتمہ اورمخالف فریق کے خلاف دشمنی سے دستبردار ہونا ہے۔







