شفاف الیکشن

شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والے سینیٹ چیئرمین کا الیکشن کس حیثیت سے لڑ رہے ہیں، حکومتی اراکین کی تعداد کم ہے، ترجمان سندھ حکومت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والے سینیٹ چیئرمین کا الیکشن کس حیثیت سے لڑ رہے ہیں۔

سینیٹ میں حکومتی اراکین کی تعداد اپوزیشن سے کم ہے، تحریک انصاف شفافیت پر یقین نہیں رکھتی،شبلی فرازکہہ رہے ہیں کہ وہ سینٹ چیئرمین کی سیٹ کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے،الیکشن کمیشن کو شبلی فراز کے اس بیان کا نوٹس لینا چاہئے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوری عمل میں ملاقاتیں سب سے ہوسکتی ہیں ایم کیو ایم سے سینیٹ چیئرمین کے لیے ووٹ مانگنے گئے تھے مگر قلابازیاں تو پی ٹی آئی کے لوگ کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے والے کو ٹکٹ دے کر اور ٹکٹ واپس لے کر آزاد الیکشن لڑوا کر پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما باتیں شفافیت کی کرتے ہیں مگر مقصد صرف عمران خان کا اقتدار ہے۔ شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والے سینیٹ چیئرمین کا الیکشن کس حیثیت سے لڑ رہے ہیں۔سینیٹ میں حکومتی اراکین کی تعداد اپوزیشن سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، پیڑول اور ڈیزل مہنگا کرکے مہنگائی کو کم نہیں کیا جا سکتا۔

اگر کھاد کی قیمت میں اضافہ ہوگا تو لامحالہ سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ کمشنر اسلام آباد تو وفاق کا ہے وہاں مرغی کے گوشت کی پانچ سو روپے کلو ہو چکی ہے جب وفاق میں قیمتیں کم ہوں گی تو یہاں بھی خود بخود کم ہوجائیں گی۔