لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیاکپ میں افغان کرکٹر کی جانب سے قومی کرکٹر آصف علی سے بدتمیزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کی ہار کی واحد وجہ تکبر ہے جسے اللہ تعالی بھی پسند نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹرز کا ایسا رویہ دیکھ کر بہت دیکھ ہوا، پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں کا مشکل وقت میں ساتھ دیا لیکن کھیل میں ایسے انداز اپنانا ناقابل قبول ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ جیتنے کے بعد جو ردعمل دیا وہ آصف علی کے ساتھ بدتمیزی کی وجہ سے تھا، پاکستان کی پوری ٹیم کامیابی کے بعد شدید غصے میں میدان میں داخل ہوئی تھی۔شعیب اختر نے نوجوان کرکٹر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سپر اسٹار ہے، وہ پاکستان کے برانڈ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔









