اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی پہچان کرپشن اور لوٹ مار ہے۔ حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کے رہنماں پر جھوٹے مقدمات قائم کر رہی ہے، پی ٹی آئی اچار پارٹی کے ہر منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیر انتشار رانا ثنااللہ پی ٹی آئی مقبولیت کی وجہ سے نیم پاگل ہو گئے ہیں۔