پاکستان سٹاک مارکیٹ

شرح سود میں کمی کے اثرات،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) شرح سود میں کمی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 889 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 907 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 365 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 17 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ماہرین معیشت کے مطابق شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف سے معاملات میں پیشرفت کا سٹاک مارکیٹ پرمثبت اثر ہوا ہے۔ یاد رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کل پالیسی ریٹ 2 فیصد کم کر کے 17.5 فیصد کر دیا ہے، اس سے قبل پالیسی ریٹ 19.5 فیصد تھا۔