شبنم مجید

شبنم مجید نے دو سرائیکی گیتوں کی ریکارڈنگ کر اد ی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)گلوکارہ شبنم مجید نے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے مشہور زمانہ گیت کے ساتھ معروف شاعر افضل عاجز کے سرائیکی گیت کی ریکارڈنگ کر اد ی ۔

گلوکارہ نے بتایا کہ گزشتہ کچھ روز سے لکی طافو اسٹوڈیو میں دو سرائیکی گیتوںکی ریکاردنگ میں مصروف تھی جس میں ایک کی شاعری افضل عاجز کی ہے جبکہ ایک عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا گیت ہے جسے سرائیکی زبان میں گایا گیا ہے ،

ان کی کمپوزیشن افضل عاجز کی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر عدیل شبیر ہیں جن کا تعلق یوکے سے ہے ۔ دنوں گانوں کو جلد ریلیز کر دیاجائے گا۔