دعویٰ 24

شبمن گل کے آسٹریلیا میں ناکام ہونے پر اے بی ڈیویلیئرز کا حیران کن دعویٰ

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹر اے بی ڈیویلیئرز نے بھارتی جارح مزاج بیٹر شبمن گل کے آسٹریلیا میں ناکام ہونے پر حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ آسٹریلیا میں اچھی وکٹیں ہیں، ہو سکتا ہے وہ اس قسم کے باؤنس کا پوری طرح سے عادی نہیں۔

دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام ہونے والے بھارتی ٹی ٹوئنٹی نائب کپتان شبمن گل کے مسلسل ناکام ہونے پر ڈیویلیئرز نے ان کی بیٹنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ رائٹ ہینڈ بیٹر اس وقت اپنے کیریئر کے کمزور دور سے گزر رہے ہیں۔اے بی ڈیویلیئرز نے آسٹریلیا کی باؤنسی وکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں اچھی وکٹیں ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ اس قسم کے باؤنس کا پوری طرح سے عادی نہیں ہے۔

تھری سکسٹی کی عرفیت سے مشہور سابق جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہے، وہ بھی ایک انسان ہے ہم سب کو یہ امید ہوتی ہے کہ شبمن ہر دن رنزز اسکور کرے۔ڈیویلیئرز نے کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ شبمن گل اس طرح کے ایک مشکل دور سے گزر رہا ہو اور وہ اس سے جلد نکل جائیں کیوں کہ وہ ایک کلاس پلیئر اور کلاس لیڈر ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ان کے ساتھ تکنیکی سے زیادہ ذہنی مسئلہ ہے اور اگر یہ تکنیکی مسئلہ ہے تو وہ نیٹ پر جاکر اسے درست کرسکتے ہیں۔ہاں یہ درست ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انھوں نے حالیہ ماضی میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھائی لیکن ابھی ان کی بہت کرکٹ باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں