شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، پی آئی سی منتقل کردیا گیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت ناساز ہونے پر طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

شاہ محمود قریشی نو مئی کے مقدمات میں اس وقت جیل میں ہیں۔ چیک اپ اور ٹیسٹوں کے دوران پولیس کی بھاری نفری ان کے ہمراہ موجود رہی۔