جوڈیشل الاؤنس 16

شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت، وکلاء آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کے خلاف 9مئی جلائو گھیرائو کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں