ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے شاہی کمیشن برائے ریاض کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شاہ عبدالعزیز پارک پرگرین ریاض منصوبے کے تحت تعمیراتی کام شروع کر دیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ پارک کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی جیسی اہم جگہوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ شہر کے تمام حصوں سے پارک تک رسائی آسان ہے۔
چار بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے پیش کردہ متعدد ڈیزائنوں میں سے منظور شدہ ڈیزائن میں چھ متنوع انداز پیش کئے گئے ہیں۔ان میں سب سے نمایاں نباتاتی باغ ہے جو باغ کے بیچ میں واقع اپنے محل وقوع سے ممتاز ہے۔ یہ ہزار مربع میٹر اور 200 سے زیادہ مقامی پودوں پر مشتمل باغ ہے۔بوٹینیکل گارڈن کے اندر ہزار مربع میٹر پر تجارتی عمارتیں ہیں جو پارک میں ان کے مقام کی نقل کرتی ہیں۔جہاں تک دیگر پانچ ڈیزائن کے نمونوں کا تعلق ہے ان میں پہاڑی علاقوں، سطح مرتفع اور ریگستانی باغات شامل ہیں جو مختلف درختوں اور جھاڑیوں کو منتخب کرکے پرندوں، تتلیوں اور دیگر کے لیے ایک پرکشش ماحول پیدا کریں گے۔
20 لاکھ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔ پارک میں بچوں کے کھیل کے میدان ہوں گے۔واضح رہے گرین ریاض منصوبے میں العروبہ، المونسیہ، القادسیہ اور الرمال پارک شامل ہیں۔ ساتھ ہی وادیوں میں پودے لگانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔