شاہ رخ خان 187

شاہ رخ خان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک رپورٹر عالیہ بھٹ سمیت فلم ڈارلنگز کی پوری ٹیم سے یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ کیا یہ فلم اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی، البتہ فلم کی پوری ٹیم اس سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو اس سوال کا جواب دینا پسند کروں گا کہ کیا ڈارلنگز نیٹ فلکس پر آرہی ہے یا نہیں، لیکن کسی نے مجھ سے تو پوچھا ہی نہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان کی اس پوسٹ کو بہت پسند کیا جارہا ہے اب تک اس پوسٹ کو 1 کروڑ 72 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں