شاہ رخ خان 152

شاہ رخ خان کا اپنے باڈی گارڈ روی سنگھ کو بیٹے کی حفاظت کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی کے بعد سیکیورٹی کیلئے چند اہم فیصلے کیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ، شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آریان کیلئے کسی نئے شخص کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے، اپنے قابل اعتماد باڈی گارڈ روی سنگھ کو اپنے بیٹے کی حفاظت کی ذمہ داری دیں گے اور اپنے لئے نیا باڈی گارڈ ڈھونڈیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ آریان ایسے شخص نہیں ہیں جو کسی نئے شخص کے ساتھ آرام سے بات چیت کرلیں لیکن وہ شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کو برسوں سے جانتے ہیں اور ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں