شاہنواز دھانی 130

شاہنواز دھانی کو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سفیر قرار دے دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سفیر قرار دے دیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر شاہنواز دھانی کی کرکٹر حارث رئوف کی سالگرہ کا کیک پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں تقسیم کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ7نومبرکو شارجہ میں میچ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی حارث رو?ف کی سالگرہ منائی گئی تھی جس میں حارث رئوف نے کیک کاٹاتھا۔پاکستان کے ساتھ اسکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی سالگرہ میں شرکت کی اور کیک کھایاتھا۔لاہور قلندر کے آل رائونڈر حارث رئوف کی سالگرہ کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں