شاہد خاقان عباسی 123

شاہد خاقان عباسی کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ پھر موخر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ پھر موخر کرتے ہوئے فیصلے کے لیے 4 اگست کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔عدالتی عملے نے کہا کہ چار اگست کو نیب آرڈیننس کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ درخواست دائر کرنے والوں میں شیخ عمران الحق، آغا جان اختر، سعید احمد خان، عبدالصمد داؤد اور چوہدری محمد اسلم ملزمان شامل ہیں۔

ملزمان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے عبداللّٰہ شاہد نے نیب آرڈیننس کے تحت درخواست دائر نہیں کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں