خواجہ آصف 117

شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر کے تحفظات کا علم ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر کے تحفظات کا علم ہے۔

ایک انٹرویومیں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان اور محمد زبیر کا احترام کرتا ہوں، سیاست بے رحم ہے، حوصلہ رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا نوازشریف سے رابطہ نہیں ہے، جب کوتاہی ہوجائے اور معاملات سرد ہوجائیں تو اچھے وقتوں کو یاد رکھنا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی قیادت نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ اور محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان کی نواز شریف سے لندن ملاقات میں کیا بات ہوئی مجھے معلوم نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ، سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے لائن کراس کی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، حلقوں میں انتخابی مہم شروع ہوچکی ہے، بیانیہ دینے میں تاخیر ہوئی ہے چند دنوں میں آجانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں