سارہ لورین 14

شان کے ہمیشہ موڈ میں رہنے کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں،اداکارہ سارہ لورین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ لورین کا کہنا ہے کہ شان کے ہمیشہ موڈ میں رہنے کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔سارہ لورین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں دلچسپ موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔جب اداکارہ سے سوال کیاگیا کہ اگر آپ کو اپنے ساتھی اداکار سے شکایت کرنی ہو تو کیا شکایت ہو گی؟اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میرے ساتھی اداکار ابھی شان شاہد ہیں اور وہ ہمیشہ موڈ میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت بڑے اسٹار ہیں اور میرے ساتھ بہت ہی اچھے انداز میں پیش آتے ہیں تو مجھے اپنے ساتھ ان کے رویے پر کوئی شکایت نہیں ہے۔سارہ لورین نے یہ بھی کہا کہ لیکن میرا خیال ہے کہ انہیں سیٹ پر تھوڑا پرسکون اور خوش رہنا چاہیے کیونکہ ان کے موڈ کی وجہ سے سیٹ پر لوگ اکثرخوفزدہ رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں