ژاں نول باروٹ 67

شام کا مستقبل بھی شامیوں کا ہے،فرانسیسی وزیرخارجہ

پیرس(رپورٹنگ آن لائن)فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نول باروٹ نے دمشق کے دورے اور نئے حکام سے ملاقات کے دو دن بعد شام کو کمزور کرنے کے لیے کسی غیر ملکی طاقت کی جانب سے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا فائدہ نہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ شام کو قدرتی طور پر مدد کی ضرورت ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ وہاں کوئی غیر ملکی طاقت اس طرح نہ آئے جیسے روس اور ایران نے طویل عرصے سے حکام کی حمایت کی تھی اور شام کی حمایت کے بہانے اسے مزید کمزور کردیا تھا۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شام کا مستقبل بھی شامیوں کا ہے۔ عبوری اتھارٹی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں اور جن کمیونٹیوں سے ہم ملے تھے، ان کی جانب سے خود مختاری کا ہدف درست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں