نیتن یاہو 53

شام سے کسی مفاہمت یا سمجھوتے تک نہیں پہنچے ،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے مطابق وہ دمشق کے ساتھ کسی مفاہمت یا سمجھوتے تک نہیں پہنچے۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں ان خبروں کی تردید کی گئی ہے جن میں حال ہی میں دعوی کیا گیا تھا کہ گذشتہ ستمبر میں اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ کی ثالثی سے تیار ہونے والے ایک سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ امریکی سرپرستی میں متعدد رابطے اور ملاقاتیں تو ہوئیں، مگر وہ کبھی بھی کسی معاہدے یا مفاہمت تک نہیں پہنچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں