شازیہ ماریہ 18

شازیہ مری کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اتوارکو جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسٹر امید، قربانی اور نئی زندگی کا پیغام دیتا ہے، اور یہ دن ہمیں امن، محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابلِ فخر ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ایسٹر کا پیغام ہمیں رواداری، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس دن تمام افراد کے لیے خیر، برکت، امن اور خوشیوں کا باعث بنے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں