چینی صدر

سی پی سی اور یونائیٹڈ رشئیا کے درمیان تعاون چین -روس تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور یونائیٹڈ رشئیا کے درمیان تبادلے اور تعاون، نئے دور میں چین -روس تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں۔

چین اور روس کی حکمران جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ میکانزم دونوں ممالک کے لیے باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے ، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے اور مفید باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد چینل اور پلیٹ فارم بن چکا ہے۔پیر کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق ا ن خیا لات کا اظہار چینی صدر نے چین اور روس کی حکمراں جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ میکانزم کے 10 ویں اجلاس کے نام تہنیتی پیغام میں کیا ۔ اس مو قع پر روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس کے نام پیغام بھیجا۔

چینی صدر نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ دونوں فریق ڈائیلاگ میکانزم کے 10 ویں اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے دور میں چین – روس تعلقات کی مسلسل ترقی، بین الاقوامی انصاف کی حفاظت اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مزید زیادہ خدمات سرانجام دیں گے۔ روسی صدر پیوٹن نےاپنے پیغام میں کہا کہ روس اور چین کے درمیان تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ روس-چین حکمراں جماعتوں کے ڈائیلاگ میکانزم کے 10 ویں اجلاس میں ہونے والا مکالمہ تعمیری موضوعات سے بھر پورہوگا اور روس اور چین کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کو مزید فروغ دے گا۔