عاصم سلیم باجوہ 169

سی پیک منصوبوں کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے نئے اکنامک زونز کے گرد ٹیکنیکل انسٹی ٹیویٹ کو اپ گریڈ کیا جائیگا، گوادر ٹیکنیکل انسٹی ٹیویٹ اکنامک زون میں نئی صنعت کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سامنے آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں