ایجوکیشن 41

سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں کی زیر صدارت سوشل نوجوانوں میں میڈیا ٹولز کے مثبت استعمال پر آگاہی سیشن کا انعقاد

اوکاڑہ
( شیر محمد)آگاہی سیشن میں طلباء، اساتذہ سمیت بچوں کے والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، سی ای او ایجوکیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا جدید دور کا ایک مؤثر ذریعہ ہے جس کے درست استعمال سے تعلیم، کاروبار، معلومات کی فراہمی اور سماجی روابط میں بے پناہ بہتری لائی جا سکتی ہے، انہوں نے شرکا کو آن لائن سیکیورٹی، جعلی خبروں کی پہچان اور سائبر جرائم سے بچاؤ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،

انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کو وقت کے ضیاع کے بجائے مثبت بیانیے کی ترویج اور معاشرتی بہتری کے لیے بروئے کار لائے، اس موقع پر شرکاء کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو روزگار کے مواقع، آن لائن سیکھنے اور سماجی خدمت کے لیے استعمال کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا گیا، طلباء نے سیشن کو مثبت قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں