سی اینڈ ڈبلیو 202

سی اینڈ ڈبلیو میں “جتنا گڑ اتنا میٹھا”

شہباز اکمل جندران۔۔۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات میں ان دنوں اثرورسوخ، سفارش اور پیسے کی چمک کا بول بالا ہے۔

جو انجنئیر جتنا زیادہ خرچ کرتا ہے، سفارش یا اثرورسوخ استعمال کرتا ہے۔اسے اسی قدر نوازا جاتا ہے۔پرکشش پوسٹنگز دی جاتی ہیں اور دوہرے و تہرے چارج عطا کئے جاتے ہیں۔
سی اینڈ ڈبلیو
ذرائع کے مطابق، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں انجنئیروں کی بڑی تعداد اہم عہدوں پر Dual Charge انجوائے کر رہی ہے۔ ان میں حافظ قدیر کو ایکسئن آر سی ڈویژن اور ایکسین ہائی ویز گوجرانوالہ کے دو عہدے دیئے گئے ہیں۔ ایس ڈی او رانا اقبال کو ایکسین منڈی بہاؤالدین، مہر عظمت گجر کو بیک وقت ایکسئن اور سپرنٹنڈنٹ انجنئیر کا، فرمان میکن کو ایس ڈی او اور ایکسئن کا، رائے نواز کو سپرنٹنڈنٹ انجنئیر ہائی ویز گوجرانوالہ سرکل ون اور سپرنٹنڈنٹ انجنئیر ہائی ویز گوجرانوالہ سرکل ٹو کے دونوں عہدے عطا کئے گئے ہیں۔

اسی طرح شیخ قاسم کو سپرنٹنڈنٹ انجنئیر بلڈنگز سرکل ٹو لاہور اور سپرنٹنڈنٹ انجنئیر بلڈنگز سرکل تھری لاہور کے عہدے عنائت کئے گئے ہیں۔
عباس ورک کو ایکسئن بلڈنگز سرگودھا اور سپرنٹنڈنٹ انجنئیر بلڈنگز سرکل سرگودھا کے چارج، شیخ سعید کو ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور چیف انجنئیر کے عہدے دیئے گئے ہیں۔
جبکہ ملک امتیاز کو ڈائیریکٹر ہائی ویز ساوتھ، ڈائیریکٹر ہائی ویز نارتھ اور ڈائیریکٹر پی اینڈ ڈی ہائی ویز جیسے تین عہدوں کا چارجندیا گیا یے۔

جبکہ سفارش یا اثرورسوخ نہ رکھنے والے انجنئیروں کو کارنر کردیاجاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں