انتونیو گوتریس 43

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مغربی کنارے میں مذہبی مقامات پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کی مذمت

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مذہبی مقامات پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے قابل مذمت ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غیر قانونی یہودی آباد کاروں کی جانب سے مغربی کنارے میں دیر استیا کے قصبے میں واقع مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے پر مسجد پر حملے کے علاوہ فلسطینیوں کے گھروں اور املاک پر آبادکاروں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں ان حملوں سے تشدد کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔اسٹیفن ڈوجیرک نے کہا کہ اسرائیل قابض قوت ہونے کے باوجود عالمی قوانین کے تحت فلسطینی شہری آبادی کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں