اقوام متحدہ 135

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا یوکرین میں امن کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد کی متفقہ منظوری کا خیر مقدم

اقوام متحدہ(ر پورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے یوکرین میں امن کیلئے سلامتی کونسل کی متفقہ قرارداد کی منظوری اور اس سلسلے میں ایک آواز بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف گزشتہ روز قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی قرارداد میں مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کی حمایت کی گئی ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین میں امن کے لیے قرارداد کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی جانوں کو بچانے ، لوگوں کی مشکلات میں کمی لانے اور امن کی راہ تلاش کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں