عظمی بخاری 190

سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگاکر سلطنت شغلیہ نے ایوان بالا کی تضحیک کی ہے’عظمیٰ بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگاکر سلطنت شغلیہ نے ایوان بالا کی تضحیک کی ہے ،جس شخص کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں قوم اس پر اعتماد کیسے کرسکتی ہے؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کا الیکشن عمران خان کے لئے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کے مترادف ہے ،

خود کو طاقتور وزیراعظم کہنے والا اپنا چیئر مین کھڑا کرسکتا نہ اپنا ڈپٹی چیئر مین ،عمران خان نے چیئر مین بلوچستان نیشنل پارٹی اور ڈپٹی چیئر مین مسلم لیگ(ن)سے ادھار لیا ہے ،شیروانی پہن کرنہیں کردار اور خدمت سے ہی وزیراعظم بنا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کا کردار اور خدمت سے کوئی تعلق نہیں وہ بائیس کروڑ پاکستانیوں کا لیڈر کیس بن سکتا ہے؟،صادق سنجرانی جن کی قدم بوسی کرکے ایوان بالا میں پہنچا ان کو ساری قوم جان چکی ہے ،عمران خان کالوٹوں کی بارات کے ساتھ سینیٹ کا مورچہ فتح کا خواب پورا ہی نہیں ہوسکتا،لوٹے ہمیشہ لوٹے ہی رہتے ہیں یہ کبھی سونے کے چمچے نہیں بن سکتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں