حلیم عادل شیخ 218

سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے ہونا چاہیے، حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے ہونا چاہیے۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی شفافیت چاہتی ہے تو شو آف ہینڈ کیلئے ہمارا ساتھ دے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کا تماشہ سب نے دیکھا، ہم پولنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے واضح برتری ملے گی، جو الزام فیصل واوڈا پر ہے وہی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں