پیپلزپارٹی 257

سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کے اجراءکی تیاریاں،پیپلزپارٹی کا حکومتی اقدام پر تشویش کا اظہار

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمان میں ناکامی کے بعد آرڈیننس جاری کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے، آرڈیننس کے ذریعے آئین کی شقوں کو مسترد یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا، اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔

ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کا اجراءپارلیمان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہوگا، حکومت اپنی خواہشات اور من پسند فیصلے آرڈیننس کے ذریعے پوری کرنا چاہتی ہیں، سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کی تیاریاں قابل مذمت عمل ہے، حکومت کو آرڈیننس کے ذریعے ملک اور پارلیمان کو چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں