اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مری میں سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ۔
اپنے بیان میں رحمان ملک نے کہا مری میں سیاحوں کی اموات پر پوری قوم صدمے سے دوچار ہے، مری میں موجودہ صورتحال مقامی انتظامیہ کی ناکامی ہے، مقامی انتظامیہ ٹریفک کنٹرول کرنے کا مناسب پلان ترتیب دینے میں ناکام رہی، رحمان ملک نے کہا پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچانے کے لیے فوج کو بروقت کیوں نہیں بلایا گیا؟، اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔









