اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف کے ر ہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جس باوقار انداز کا مظاہرہ سینیٹر اعظم سواتی نے آج گرفتاری کے وقت کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک اصول کے لیے لڑ رہے ہیں۔ عماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے مزید کہا کہ آپ ان کے الفاظ کے انتخاب یا یہاں تک کہ ان کے خیالات سے بھی اختلاف کر سکتے ہیں، لیکن آپ اس بات سے اختلاف نہیں کر سکتے کہ جو کچھ بھی ہو قانون کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے۔
