سینتھیا رچی

سینتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کرلئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)عدالت نے امریکی خاتون سینتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرآئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کرلئے ۔

ہفتہ کرو امریکی خاتون سینتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے کیس پر سماعت کی۔سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے وکیل عمران فیروز عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل رحمن ملک نے کہاکہ سنتھیا کی ملک بدری کا کیس ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، وکیل رحمن ملک نے کہاکہ تین اگست کے بعد یہاں کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

وکیل امریکی خاتون نے کہاکہ رحمان ملک کی جانب سے جان بوجھ کیس التوا میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

سابق وزیراعظم کے وکیل کی وکالت نامہ جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی گئی ،عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل سے بھی آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے پی پی لائرز ونگ کی جانب سے وکالت نامہ پیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پی پی لائرز ونگ کیس میں متاثرہ فریق نہیں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی