سینئر وزیر علیم خان

سینئر وزیر علیم خان کا عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب حکومت کے سینئر وزیر علیم خان کا عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے سینئر وزیر کے عہدے سے استعفی دیا تھا جو منظور کرلیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے علیم خان کا وزارت سے استعفی منظور کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ عبد العلیم خان نے چند روز قبل وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کیا تھا، عمران خان نے عبدالعلیم خان کو استعفی واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا تھا۔