خالق نگر(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کے سینئراداکاراچھی خان کوفلم فیڈریشن آف پاکستان کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے،اچھی خان کوبلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر فلم انڈسٹری کے سینئر،جونیئراداکاروں،فلمسازوں ،ہدائیتکاروں اورٹیکنیشنزکی طرف سے مبارکبادکے پیغامات دیئے جارہے ہیں ،
سینئراداکاراچھی خان کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر فلم انڈسٹری میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے،نومنتخب چیئرمین فلم فیڈریشن آف پاکستان اچھی خان نے تمام ساتھی اداکاروں،فلمسازوں،ہدائیتکاروں اوردیگرکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان تمام دوستوں کا تہہ دل سے مشکورہوں جنہوں نے مجھے بلامقابلہ منتخب کیا،
انہوں نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ فلم انڈسٹری کے جومسائل ہیں ان کوحل کروانے میں اپنا بھرپورکردارادا کروں،اچھی خان نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلدفلم انڈسٹری بحران سے نکل آئے گی اور اس کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہوجائیں گی،
انہوں نے کہا کہ میں سب دوستوں کوساتھ لے کرچلوں گا اور تمام مسائل کوجلدحل کروانے کے لئے اعلیٰ حکام سے بات چیت کروں گا۔