فواد چوہدری 87

سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب کا بہانہ بنا کر بھارت سے تجارت کرنے کے لئے پر تولنے لگی، کشمیر میں ظلم و تشدد کو پس پشت ڈال کر ایسے اقدامات نامنظور ہیں، مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں انسانیت دشمن ہیں، بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں