لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کی زیر قیادت حلقہ این اے 126 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ،سیف الملوک کھوکھر نے نیاز بیگ میں جیوے شاہ دربار کے قریب بجلی کے نئے ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر معززین علاقہ ملک محمد حسین ٹھیکیدار، ملک امجد ،چوہدری خالد گجر نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور بجلی کے نظام میں بہتری پر سیف الملوک کھوکھر سے بھرپور اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اور ان کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی سیاسی میراث ہے ،حلقے کی عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں مرحلہ وار پورا کیا جارہا ہے ، ان شا اللہ اسے مثالی حلقہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی قیادت کے حکم کے مطابق عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشا ں ہیں جس میں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں۔ آپ جہاں بھی مسائل کی نشاندہی کریں گے ان کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔