اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔
ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں قائمقام صدر نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔ قائمقام صدر نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب، ورثا کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔