بلاول بھٹو زرداری 46

سیدنا حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہ کی حیاتِ مبارکہ انصاف، دانائی، جرات اور غیر متزلزل ایمان کا ایک روشن نمونہ ہے،بلاول بھٹوزرداری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہ کی حیاتِ مبارکہ انصاف، دانائی، جرات اور غیر متزلزل ایمان کا ایک روشن نمونہ ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے یومِ شہادتِ حضرت علی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات آج بھی انسانیت کو نفرت اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونے اور برداشت، وقار اور سب کے لیے مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم پر زور دیا کہ وہ حضرت علی کی لازوال تعلیمات و عظیم کردار پر غور کرے اور انصاف، رحم دلی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت کے ان کے اصولوں کو اپنی زندگیوں میں اختیار کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں