لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی ہے، اسلام برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے، ہفتہ کو ایک بیان میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،
پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے، زمین کانپی نہ آسمان گرا، توہین مذہب کا الزام، سری لنکن منیجر تشدد سے قتل، لاش جلادی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں، ذمہ دار بچ نہیں سکیں گے۔