اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) بانی پی ٹی آئی کے سابق وکیل فیصل چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی ٹیم میں تجربے کی کمی ہے۔
ایک انٹرویو میںفیصل چوہدری نے کہا کہ سیاسی ٹیم بانی کو باہر لانے کا لائحہ عمل دینے میں ناکام ہے، عید کے بعد سڑکیں کیسے گرم ہونگی؟ سیاسی لوگ خود تو آتے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے پوچھیں گے کہ ان کے خلاف کیا کان بھرے گئے ہیں؟
اس واردات کو آسانی سے نہیں جانے دینگے۔فیصل چوہدری نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو جو انڈرٹیکنگ دی، اس کا عمران خان کو بھی نہیں پتا، انہوں نے عدالت میں پارٹی کے ہاتھ کاٹ کر بھی دے دئیے پھربھی بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی۔









