حافظ حسین احمد 306

سیاست میں بلاول زرداری اور مریم صفدر ابھی تک “سیاسی تربیت” کے مراحل میں ہیں: حافظ حسین احمد

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سیاست میں بلاول زرداری اور مریم صفدر ابھی تک طفل مکتب ہیں انہیں چاہیے کہ وہ دیگر تجربہ کار سیاسی قائدین کے بارے میڈیا میں خود مخاطب ہونے کے بجائے اپنے والد گرامی آصف زرداری اور میاں نواز شریف کو موقع فراہم کریں تو زیادہ مناسب ہوگا

ان کی ناتجربہ کاری اور بے احتیاطی سے نہ صرف جمہوری عمل کی بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد بلکہ اپنی اپنی پارٹیوں کے لیے بھی بعض مشکلات کا باعث بنتی رہی ہے۔

وہ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے سوالات کا جواب دے رہے تھے، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں لاڑکانہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے جے یو آئی ف سے جو گلہ کیا ہے وہ اس لیے نا مناسب ہے کیوں کہ ایک یہ کہ اپوزیشن کا کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے

دوسری بات یہ کہ گلگت بلتستان اور ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف الگ الگ انتخاب لڑسکتے ہیں تو لاڑکانہ میں بھی جے یو آئی ف کسی بھی سیاسی گروپ سے ملکر انتخاب لڑنے کا حق رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ خود یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی سے سینٹ کے الیکشن کے وقت بار بار اس بات کا دعویٰ کیا کہ ان کے معاملے میں اسٹیبلشمنٹ بلکل نیوٹرل ہے

جبکہ ایسے کاموں میں کبھی ایسا بھی ہوتا ہے اور کبھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی دھمکی بھی دی جاتی رھی ہے اور پھر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے لیے”ان سے ھی” بھرپور تعاون کیگئی- اس لیے کسی پر پتھر پھینکنے سے پہلے دیکھنا ہوگا کہ پتھر پھینکنے والا خود تو کسی مصلحت کے “شیش محل” میں تو نہیں رہ رھا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں