پاکستان 101

سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گا

شارجہ(رپورٹنگ آن لائن)سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ 2 ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

قومی ٹیم اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ابتدائی میچز جیت چکی ہے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

گرین شرٹس نے پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز اور دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی۔

پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 4 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔ سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں