سگریٹ سیکٹر

سگریٹ سیکٹر پر عائد بھاری ٹیکسز کے باوجود اہداف حاصل نہ ہوسکے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)حکومت کی جانب سے سگریٹ سیکٹر پر عائد بھاری ٹیکسز کے باوجود اہداف حاصل نہ ہوسکے،

گزشتہ مالی سال 23-2022 میں سگریٹ سے حاصل ہونے والے متوقع 240 ارب روپے کے ٹیکس ریونیو ہدف کے مقابلے ٹیکس ریونیو میں 65 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹیکس ریونیو میں کمی کی بڑی اصل وجہ ٹیکسز میں کیا گیا بھاری اضافہ ہے .

جبکہ آئندہ مالی سال اسمگل شدہ اور غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کی مارکیٹ 50 فیصد سے بڑھ جانے کی توقع ہے۔علاوہ ازیں ملک میں تمباکو کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے جس کے باعث تمباکو کی بر آمدات میں بھی کمی سامنے آرہی ہے، گزشتہ سال کی اگر بات کی جائے تو برآمدی ہدف 42 ملین گرام جس کا حجم 10کروڑ ڈالر بنتا ہے کہ مقابلے میں بہت کم تمباکو برآمد کیا گیا۔