محسن نقوی 70

سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی غیر ملکی سازش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی ایک بڑی غیر ملکی سازش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے، ہم بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کیلئے اب کوئی جگہ نہیں ہے۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز ، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے مشترکہ آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے بڑے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے تمام سہولت کاروں کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں