محمد برجیس طاہر

سکیورٹی فورسزکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد برجیس طاہرنیکہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، نہتے مسافروں پر حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں ریاست اپنی رٹ پر عمل پیراہے ،دہشگردوں کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن سے دشمنوں کے چھکے چھوٹ گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک سمیت دیگر غیر ملکی ہاتھ کا ملوث ہونا خارج ازامکان نہیں ہے، سکیورٹی فورسزکے قلیل ترین آپریشن میں دہشت گردوں کاخاتمہ کرکیقوم کے حوصلے بڑھادئے ہیں.

مشکل کی گھڑی میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،برجیس طاہر نے کہا کہ پھلتا پھولتا پاکستان ملک دشمن عناصرکوایک آنکھ نہیں بھاتا، معصوم جانوں کے دشمن قومی مجرموں اورانکے سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ملک و قوم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ دہشتگردوں کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے نہتے مسافروں پر حملہ کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں، ٹرین کے مسافروں کی بحفاظت واپسی معجزہ ہے ۔یرغمال بنائے جانے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی جنہیں ڈھال بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ظالمانہ واقعے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو کیفرکرادار تک پہنچانے پرہمارے آفیسراورجوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔