لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ کی نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
پنجاب میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں فی میل ٹیچرز کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ میل ٹیچرز کیلئے جینز اور ٹی شرٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ تمام سکولوں میں سکول دورانیہ کے دوران نماز ظہر کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔